ETV Bharat / bharat

محبوبہ مفتی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)

منی لانڈرنگ کے معاملے میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی ای ڈی کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ پیر کے روز پی ڈی پی صدر دہلی میں ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہو پائی تھیں۔

Mehbooba Mufti may appear before the ED today
محبوبہ مفتی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہو سکتی ہیں
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 9:55 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 1:19 PM IST

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی منی لانڈرنگ کے معاملے میں جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ محبوبہ مفتی جمعرات کو اپنے سرینگر کے دفتر میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پی ڈی پی صدر پیر کے روز دہلی میں ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کچھ اپائنٹمنٹز (ضروری کام) ہیں جو رد نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے ای ڈی کے عہدیداروں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان سے سرینگر میں پوچھ گچھ کریں نہ کہ دہلی میں اور ان کی درخواست قبول کر لی گئی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد حراست میں ایک سال سے زائد عرصے تک رہنے کے بعد رہا ہونے والی 61 سالہ رہنما کو قومی دارالحکومت میں ای ڈی ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کے لئے نوٹس دیا گیا تھا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ گزشتہ 19 مارچ کے روز دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو جاری کیے گئے سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.