ETV Bharat / bharat

Maulana Rabey Hasani Passed Away مولانا رابع حسنی ندوی طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے

آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔ Maulana Rabey Hasani Passed Away

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 4:13 PM IST

Updated : Apr 13, 2023, 5:22 PM IST

maulana rabey hasani nadvi passed away
مولانا رابے حسنی ندوی طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے

لکھنؤ: معروف عالم دین، درالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی 94برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد آج بعد نماز ظہر انتقال کرگئے۔ مولانا کے انتقال سے عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور پورا ماحول سوگوا ر ہے مولانا گذشتہ 21برسوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر تھے۔

مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی ولادت اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے تکیہ کلاں کے ایک مشہور علمی، دینی اور دعوتی خانوادہ میں یکم اکتوبر 1929ء کو ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام سید رشید احمد حسنی تھا، ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی مکتب رائے بریلی میں ہی مکمل کی، اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں داخل ہوئے جہاں سے 1948ء میں فضیلت کی سند حاصل کی۔ مولانا نے فقہ، تفسیر، حدیث اور بعض فنون کی کتابیں پر دسترس کے لیے دارالعلوم دیوبند میں بھی ایک سال گزارا۔ سنہ 1949ء سے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں بحیثیت معاون مدرس کے ملازمت اختیار کرلی۔ سنہ 1950ء سے 1951ء کے درمیان حصولِ تعلیم کے سلسلے میں حجاز میں بھی قیام کیا۔

آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو صوبائی وقومی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ اور حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کی وفات کے بعد سنہ 2000ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم (ڈائریکٹر) منتخب کیے گئے۔ سال 2002ء میں جب مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کا انتقال ہوگیا تو متفقہ طور پر آپ کو بورڈ کے صدر کی بھی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ چنانچہ آپ 1970ء میں آپ ندوۃ کے کلیۃ اللغۃ کے ڈائرکٹر نائب مہتمم کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دئیے۔

بتادیں کہ مولانا رابع حسنی ندوی مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر ہیں۔ نومبر 2022 کو مولانا رابع حسنی ندوی کو مسلسل چھٹی بار مسلم پرسنل لا بورڈ کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو جنرل سکریٹری اور نائب صدر کے طور پر صدر مولانا سید ارشد مدنی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر رہے شیعہ دانشور ڈاکٹر سید علی نقوی کو منتخب کیا گیا ہے۔

مولانا رابع حسنی ندوی اپنی بے باکی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے آپسی اختلافات کو بھلاکر مسلم معاشرے کو متحد ہونے کا پیغام دیے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ اقلیتی طبقے کو زیادہ فکر، توجہ اور محنت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تب اور بڑھ جاتا ہے، جب اقلیتی معاشرے کو کمزور کرنے کی کوششیں حکومتوں کی طرف سے کی جا رہی ہوں۔ ان کے اس خطاب کو بورڈ کے تمام اراکین نے ان کی تائید کی تھی۔

Last Updated : Apr 13, 2023, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.