ETV Bharat / bharat

لیفٹیننٹ گورنر نے سی آرپی ایف کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا - لیفٹیننٹ گورنر نے سی آرپی ایف کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے سلامتی دستوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں قابل تعریف خدمات اور پُراَمن معاشرے کی تشکیل کے لئے نمایاں امورانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے پاس قوم کی خدمت کے 83برسوں کی بھرپوروراثت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور قربانیوں کی اَن گنت کہانیوں کے ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں کی تاریخ میں ایسی انوکھی مثالیں ہیں-

لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:43 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جموں سے راج گھاٹ( نئی دہلی) تک سینٹر ریزروپولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔

سی آر پی ایف کی چار سائیکل ریلیاں جو رہاٹ،سابرمتی،کنیا کماری اور جموں کے مختلف تاریخی مقامات سے گزرتی ہوئی 2 اکتوبر کو راج گھاٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے سلامتی دستوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں قابل تعریف خدمات اور پُر اَمن معاشرے کی تشکیل کے لئے نمایاں امور انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے پاس قوم کی خدمت کے 83برسوں کی بھرپور وراثت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور قربانیوں کی اَن گنت کہانیوں کے ساتھ ، سیکورٹی ایجنسیوں کی تاریخ میں ایسی انوکھی مثالیں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 13ماہ میں ایک معنی خیز تبدیلی آئی ہے۔ جموں وکشمیرمیں پیش آنے والے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ترقی کی ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے جموں وکشمیر میں مجموعی ترقی کو تقویت دی ہے۔ زراعت،تعلیم ،صنعت،بنیادی ڈھانچہ،دیہی رابطہ سڑک سمیت متعدد شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو بااِختیار بنانے اور لوگوں کی شمولیت سے یوٹی کی ترقی کے لئے حوصلہ افزا اقدام اٹھاتی رہی ہے

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنے آپ کو اگلے 25 برسوں کے نظریہ کے ساتھ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم 2047ءمیں آزادی کا صد سالہ تقریب منائیں گے اُس وقت جموں وکشمیر کو ہماری عظیم قوم کی ترقیاتی کہانی میں شراکت کے ساتھ ایک خاص مقام حاصل ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں کی گئی اِصلاحات نے ایک بنیادی تبدیلی لائی ہے اور اِس کے فوائد یوٹی کے دُور دراز علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ”آزادی کا امرت مہااُتسو“تحریک آزادی کا جذبہ رکھتا ہے اور اس کا مقصد ہمارے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جو ہمیں مختلف چیلنجز پر قابوپاتے ہوئے آج پوری دنیا میں ایک خاص مقام بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اَمن او رخیر سگالی کو فروغ دینے میں سی آر پی ایف کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقعہ پر راج گھاٹ پہنچنے والی سائیکل ریلی ہر شہری کو قومی سلامتی، اِنسانی فلاح اوردیگر اِنسانی کاموں کو یقینی بنانے کی سی آر پی ایف کی کوششوں کو آگے لے جائے گی۔

انہوں نے کہا،”مجھے آپ کی غیر معمولی بہادری پر پورا یقین ہے۔ آپ کو نہ صرف ملک دشمن عناصر کے خلاف کڑی نظر رکھنی ہے بلکہ ان لوگوں کو بھی سبق سکھانا ہے جو ہمارے اتحاد اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں آپ سب کو اس سائیکل ریلی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور یہ 810 کلومیٹر کا سفر آپ کو نئی توانائی اور انسانی فلسفے کی عظیم اقدار سے بھر دے۔

“اے ڈی جی سی آر پی ایف ریشمی شکلا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈی آئی جی بھانو پرتاپ نے شکریہ کے کلمات اداکئے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے جوانوں کے نام پر رکھے جائیں گے نام

اِس موقعہ پر اے ڈی جی جے کے پی مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں راگھو لنگر ، آئی جی پی سی آر پی ایف پی ایس رنپیسے ، آئی جی سی آر پی ایف ڈی ایس نیگی ، آئی جی میڈیکل وی کے سنگھ ، ڈی آئی جی جموں کٹھوعہ رینج اتل گوئیل ، ڈی آئی جیز سی آر پی ایف بھوپندر سنگھ، این کے یادو ، آر پی پانڈے ، پردیپ چندر ، دیوندر یادو ، اشوک سمیال ، منوج دھیانی، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ اوردیگر اَعلیٰ اَفسران موجو د تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.