حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام امت شاہ سے سننا چاہتی ہے کہ بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو عصمت دری کیس کے قصورواروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟KTR On Bilkis Bano Case
-
Dear HM @AmitShah Ji,
— KTR (@KTRTRS) August 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
People of Telangana are very keen to hear from you on why your Govt decided to release “Sankari Rapists” of #BilkisBano
Balathkar Justification is against what Hon’ble PM preached from the ramparts of Red Fort
Is Gujarat Govt not taking PM sir seriously?
">Dear HM @AmitShah Ji,
— KTR (@KTRTRS) August 21, 2022
People of Telangana are very keen to hear from you on why your Govt decided to release “Sankari Rapists” of #BilkisBano
Balathkar Justification is against what Hon’ble PM preached from the ramparts of Red Fort
Is Gujarat Govt not taking PM sir seriously?Dear HM @AmitShah Ji,
— KTR (@KTRTRS) August 21, 2022
People of Telangana are very keen to hear from you on why your Govt decided to release “Sankari Rapists” of #BilkisBano
Balathkar Justification is against what Hon’ble PM preached from the ramparts of Red Fort
Is Gujarat Govt not taking PM sir seriously?
انہوں نے کہا کہ "تلنگانہ کے لوگ آپ سے یہ جاننے کے لیے بہت متجسس ہیں کہ آپ کی حکومت نے بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟" ٹی آر ایس رہنما نے بی جے پی کے گجرات ایم ایل اے کے ذریعہ استعمال کیے گئے لفظ 'سنسکار' کا بھی حوالہ دیا۔
مزید پڑھیں:۔ KTR Criticizes BJP: کے ٹی آر کی بی جے پی پر نکتہ چینی
ایک اور ٹویٹ میں کے ٹی آر نے امت شاہ پر اقربا پروری سے متعلق طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے شریف آدمی کے لیے مہم چلائیں گے جس کا بھائی ایم پی ہے اور جس کی بیوی ایم ایل سی کی امیدوار تھی اور وہ ہمیں خاندان پرستی پر لیکچر دیں گے۔" راجگوپال ریڈی جنہوں نے حال ہی میں منگوڈے حلقہ سے ایم ایل اے کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا اور کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی، نے منگوڈے میں ایک جلسہ عام میں امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔