ETV Bharat / bharat

Job Fair Mela in Shopian شوپیان میں روزگار میلے کا انعقاد - ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر

شوپیاں کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر میں جاب فیئر میلے (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا۔ اس روزگار میلہ میں حکومتی اسپانسر شدہ اسکیمز خصوصاً سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ Job Fair Mela in Shopian

Job Fair Mela in Shopian
شوپیان میں روزگار میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 3:23 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر میں 'جاب فیئر میلہ' (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوان لڑکوں و لڑکیوں نے شرکت کی۔ روزگار میلے میں 8 نجی کمپنیوں کے عہدیداران نے حصہ لیا۔ Job Fair Mela in Shopian

شوپیان میں روزگار میلے کا انعقاد

اس روزگار میلہ میں انٹرویو کے علاوہ، امیدواروں کو سیلف کیپٹل، یوتھ اسٹارٹ اپ، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، پی ایم ای جی پی اور دیگر حکومتی اسپانسر شدہ اسکیمز خصوصاً سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے خود روزگار یونٹ شروع کرنے اور ملازمت فراہم کرنے والا بننے کی بھی ترغیب دی گئی۔

امیدواروں کو نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ نیشنل کیرئیر سروس پورٹل رجسٹرڈ امیدوار کے لیے جاب فیئر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹریننگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی موقع پر ہی رجسٹریشن جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ایمپلائمنٹ پورٹل پر کی گئی تھی، جسے اب نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔

اس روزگار میلہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کشمیر حکیم تنویر احمد (جے کے اے ایس)، ہفسہ قیوم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شوپیاں کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر شوپیاں کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود رہے۔ اس میلہ میں متعدد پرائیویٹ کمپنیوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے، جنہوں نے متعدد طلباء کو اپنی کمپنیوں میں جگہ دی تاکہ وہ روزگار کما سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Job Fair Mela in Kulgam کولگام میں روزگار میلے کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.