ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے اور جمعہ کی شام تک یہ اعداد و شمار 105 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آج صبح 7 بجے تک ملک بھر میں 74 لاکھ 33 ہزار 392 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں آج صبح 7 بجے تک مجموعی ویکسینیشن 104 کروڑ 82 لاکھ 966 تک ہوچکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13198 کووڈ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین کروڑ 36 لاکھ 27 ہزار 632 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.19 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 14,348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کل ایک لاکھ 61 ہزار 334 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.47 فیصد ہے۔
ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 12 لاکھ 84 ہزار 552 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 60 کروڑ 58 لاکھ 85 ہزار 769 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یو این آئی