ETV Bharat / bharat

T20 Knockout Cricket Tournament اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح - اونتی پورہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

اونتی پورہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے زیر اہتمام آج چارلی گنڈ اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر نے کیا

اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 6:27 PM IST

اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے زیر اہتمام آج چارلی گنڈ اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او اونتی پورہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں پولیس اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ZCC گلزار پورہ بمقابلہ رینزی پورہ رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں پیش پیش ہے کیونکہ یہ نوجوانوں میں مثبت توانائی اور مسابقتی جذبہ، اچھی صحت اور منفی قوتوں سے دور رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں مستقبل میں اس طرح کی مزید کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے نزدیکی دیہات سے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی تھی، جنہوں نے پورے میچ کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس پورے کشمیر میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی کڑی کے ایک سلسلے کے طور آج یہاں چرالی گنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے اور ان کو اس حوالے سے تمام ضروری سہولیات فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.