حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی و بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے چندرشیکھر راو جو ملک کی سیاست میں تبدیلی کے لیے آج دہلی میں پارٹی کے قومی دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی پرچم کی نقاب کشائی کی۔ Inauguration of BRS office in Delhi
بی آر ایس پارٹی دفتر کے افتتاحی پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی، تمل ناڈو سے ودوتھلائی چروتائیگل کچی پارٹی کے ایم پی چدمبرم، بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل ایز، ایم ایل سی، ایم پی اور دیگر نے شرکت کی۔پارٹی دفتر کے افتتاح سے قبل وزیراعلی نے اپنی بیوی کے ساتھ پوجا کی۔
ویدک پنڈتوں نے وزیراعلی کو آشیرواد دیا۔چندرشیکھرراو نے ملک کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کے لیے حال ہی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھا تھا۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے مہورت کے مطابق ٹھیک 12بجکر37منٹ پر پارٹی کا پرچم لہرایا اور 12بجکر43منٹ پر پارٹی کے دستاویز پر دستخط سے پہلے پارٹی کے دفتر میں ذمہ داری سنبھالی۔پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ اور تمل ناڈو کے کسان لیڈروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ بی آرایس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر تہوار کی طرح ماحول نظرآرہا تھا کیونکہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں بشمول وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور دیگر سینئر لیڈران بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کے لئے دہلی پہنچ گئے تھے۔وزیراعلی نے جیسے ہی پارٹی کا پرچم لہرایا، جئے بھارت کے نعرے بی آرایس لیڈروں نے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: BRS Office in Delhi دہلی میں بھارت راشٹریہ سمیتی کے دفتر کا افتتاح آج
یو این آئی