ETV Bharat / bharat

Aryan Khan : آرین خان کو ضمانت مل گئی - الی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان

بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز شپ ڈرگس معاملہ میں ضمانت دیدی ہے۔

hearing-on-aryan-khans-bail-application
آرین خان ضمانتی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ میں سماعت جاری
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 3:26 PM IST

Updated : Oct 28, 2021, 6:10 PM IST

بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت دیدی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دیدی ہے۔

آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نےکہاکہ عدالت اپنے فیصلے پر تفصیلی آرڈر جمعہ کو جاری کرے گا، جس کے بعد سبھی ملزمین کل یعنی جمعہ یا پرسوں یعنی ہفتہ تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ جمعرات کو این سی بی کے ذریعہ دلائل پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ آرین خان کو کروز جہاز پر نشیلی اشیا ملنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ویڈیو

بتا دیں کہ مجسٹریٹ اور سیشن دونوں عدالتوں کی جانب سے ضمانتی عرضی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد آرین نے ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ نے کروز شپ ڈرگ معاملے کے ملزم آرین خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔ تاہم کورٹ نے بدھ کے روز ایک بار پھر سماعت کو ایک دن کے لیے ملتوی کردی تھی۔ بلا آخر ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز آرین خان کو ضمانت دے دی۔

آرین کی جانب سے عدالت میں سینیئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں تھی۔

گزشتہ سماعت میں انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہاکہ آرین خان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی طبی جانچ میں یہ معلوم ہوپایا ہے کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ واٹس ایپ چیٹ کا کروز ڈرگ پارٹی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس بنیاد پر انہیں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آرین کا این سی پی کے لیڈر نواب ملک کے ذریعہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر لگائے گئے الزامات اور اس تنازع سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 28, 2021, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.