اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے بیک وقت اناج برآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تجویز دی تھی کہ اناج کی برآمد کا سب سے آسان اور کم خرچ والا راستہ بیلاروس کے ذریعے ہے، حالانکہ اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں بیلاروس کے راستے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔Guterres favors simultaneous grain exports from Ukraine, Russia
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس کے نقطہ نظر سے خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (مسٹر گوٹیرس) شروع میں اناج کی برآمد کو پہلے یوکرین اور پھر روس سے باہر کرنا چاہتے تھے۔
یو این آئی
مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: روس نے یوکرین کو 34 ہزار ٹن انسانی امداد فراہم کی