ETV Bharat / bharat

Grievance Redressal Camp گاندربل میں شکایات ازالہ کیمپ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) گاندربل نے کہا کہ ضلع انتظامیہ حقیقی مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنا رہی ہے اور ہر سطح پر شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایک مناسب طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ اٹھائے گئے تمام مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔ Grievance Redressal camp at Kangan

گاندربل میں شکایات ازالہ کیمپ کا انعقاد
گاندربل میں شکایات ازالہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 11:37 AM IST

گاندربل: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) گاندربل شیامبیر نے آج ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے تحت بلاک کنگن کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن میں شکایات کے ازالہ کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں ڈی ڈی سی ممبر بلاک کنگن، بی ڈی سی چیئرپرسن کنگن، سرپنچوں، پنچوں اور بلاک کنگن کے مقامی لوگوں نے شرکت کی، جنہوں نے ڈی سی کو اپنے علاقوں سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کرایا اور مسائل کے فوری طور پر ازالہ کی خواہش طاہر کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور پی آر آئی ممبران نے پانی اور بجلی کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، چھترگل میں کمیونٹی ہال، پوشکر میں ہیلتھ سنٹر، اکہال پل کی بروقت تکمیل، پرینگ سے گنیوان تک سڑک کی تعمیر، پی ایچ سی میں عملے کی کمی جیسے مختلف مسائل اٹھائے۔ ڈی سی گاندربل نے عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل اور شکایات کو غور سے سنا اور مسائل کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ Grievance Redressal camp at Kangan

گاندربل میں شکایات ازالہ کیمپ کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ Bandipora Grievance Redressal Camp:عوامی شکایات کے ازالے لیے بانڈی پورہ میں کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ حقیقی مطالبات کے بروقت ازالے کو یقینی بنا رہی ہے اور ہر سطح پر شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایک مناسب طریقہ کار کو اختیار کیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ اٹھائے گئے تمام مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔ کنگن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کنگن مارکیٹ سمیت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک مناسب منصوبہ بنایا ہے اور مقامی لوگوں سے کچرے سے پاک رکھنے کے لیے تعاون طلب کیا ہے۔ دریں اثنا بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران ایل ڈی ایم گاندربل نے ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور لوگوں کو ڈیجیٹل فراڈ سے آگاہ کیا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ اینیمل ہسبنڈری آفیسر نے بھی مویشیوں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی اور شرکاء کو اس کی علامات، احتیاطی تدابیر اور اس بیماری سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دیگر افسران کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، سی پی او عرفان احمد گیری، ایس ڈی ایم کنگن، جاوید احمد راتھر، سی ایم او، تحصیلدار کنگن اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران نے بلاک دیوس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.