ETV Bharat / bharat

Mufti Slams BJP Govt حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے متعلق دعوے جھوٹے ہیں، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 7:14 AM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کے دعوے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے برعکس ہیں۔ Mufti Slams BJP Govt

مفتی کا بی جے پی پر نکتہ چینی
مفتی کا بی جے پی پر نکتہ چینی

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے سرمایہ کاری کے دعوے سفید جھوٹ ہیں۔ انہوں ٹویٹ میں لکھا کہ گورنمنٹ آف انڈیا کے جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کے دعوے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے برعکس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں رواں سیشن میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے متعلق اعداد و شمار پیش کیے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔Government's claims about investment are false says mehbooba mufti

  • Despite GOIs tall claims of heavy investment flow into J&K post abrogation of Article 370, the figures presented by them in the Parliament prove otherwise. 840 crores in 2017-18 vis a vis 376 crores in 2021-22. A lie has no legs. pic.twitter.com/p2eWGSGCp8

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Mehbooba Mufti on Ladakh Protests دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر عوام کے خلاف، محبوبہ مفتی

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2019 تا 2020 میں 296 کروڑ، سنہ 2020 اور 2021 میں 412 اور سنہ 2021 اور 2022 میں 376 کروڑ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2017 اور 2018 میں 840 کروڑ، سنہ 2018 اور 2019 میں 590 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے جانے کے بعد سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ تھی اور اس کو منسوخ کرنے سے ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.