ETV Bharat / bharat

Girl Murdered in Delhi عاشق کے ہاتھوں معشوقہ کا قتل، لاش کے 35 ٹکڑے کئے - ممبئی سے دہلی آئی لڑکی کا قتل

دہلی میں ایک لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کے بہانے ایک شخص اپنی خاتون ساتھی کو ممبئی سے دہلی لے کر آیا اور یہاں اس کا قتل کر دیا۔ Girl Murdered in Delhi

شادی کے بہانے ممبئی سے دہلی آئی لڑکی کا قتل

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 3:43 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایک لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کے بہانے ایک شخص اپنی خاتون ساتھی کو ممبئی سے دہلی لے آیا اور یہاں اس کا قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں ممبئی کے ایک کال سینٹر میں کام کرتے تھے اور وہیں ان دونوں میں پہلے دوستی اور بعد میں پیار ہوگیا اور دونوں ساتھ میں رہنے لگے۔ لڑکی نے جب شادی کے لیے لڑکے پر دباؤ ڈالا تو نوجوان نے اسے قتل کر دیا، پھر لاش کے کئی ٹکڑے کر کے دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینک دیا۔ تقریباً پانچ ماہ بعد واقعہ کے منظر عام پر پولیس نے ملزم آفتاب امین پونا والا کو گرفتار کر لیا۔ Girl Murdered in Delhi

پولیس نے بتایا کہ 59 سالہ وکاس مدن واکر نے 8 نومبر کو دہلی کے مہرولی پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مہاراشٹر کے پالگھر میں رہتے ہیں۔ ان کی 26 سالہ شردھا واکر ممبئی کے ملاڈ علاقے میں واقع ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ شردھا کی ملاقات آفتاب امین سے یہیں ہوئی۔ جلد ہی دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے اور 'لیو اِن ریلیشن شپ' میں رہنے لگے۔ جب گھر والوں کو اس رشتے کا علم ہوا تو انہوں نے مخالفت شروع کر دی۔

پولیس نے ہفتے کے روز تکنیکی نگرانی کے ذریعے آفتاب کا سراغ لگایا۔ آفتاب نے بتایا کہ شردھا اکثر اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی تھی۔ اس بات پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ 18 مئی کو اس نے شردھا کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے آفتاب کے بیان پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس ٹیم ملزم کے بیان کی بنیاد پر لاش کے ٹکڑوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کی لڑکی کا امریکہ میں قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.