ETV Bharat / bharat

''کچھ طاقتیں ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں''

سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا کہ مجھے جب اتراکھنڈ کا گورنر بنایا گیا تو میری اول ترجیح ریاست کے چاروں دھام کی حفاظت اور وہاں پر آنے والے زائرین کے انتظامات کو بہتر بنانا تھا۔

Former Governor Dr. Aziz Qureshi
Former Governor Dr. Aziz Qureshi
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 11:58 AM IST

اترپردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی ضلع مرادآباد کے رہائشی و پرائیویٹ میسرس کوہ نور کرافٹ کے مالک حاجی افتخار علی کی رہائش گاہ پر تشریف لائے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر افتحار علی نے سابق گورنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں 'فخر ملت ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

Former Governor Dr. Aziz Qureshi

اس موقع پر سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا کہ مجھے جب اترا کھنڈ کا گورنر بنایا گیا تو میری اول ترجیح ریاست کے چاروں دھام کی حفاظت اور وہاں پر آنے والے زائرین کے انتظامات کو بہتر بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ 'مودی حکومت بھارت کو ہندو راشٹر بنانے پر آمادہ'

انہوں نے کہا کہ مرادآباد کی عوام نے مجھے جو محبت دی ہے میں اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں، ملک کو توڑنا چاہتی ہیں، اس کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر ایسی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

سماج وادی پارٹی آپ کو راجیہ سبھا بھیجنا چاہتی ہے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے منع کردیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بھیجنا ہے تو کانگریس کے ذریعے بھیجئے میں کانگریسی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.