ETV Bharat / bharat

Fire breaks out at Bone & Joint Hospital Barzulla: برزولہ ہسپتال میں آتشزدگی، دوگھنٹے بعد آگ پر پایا گیا قابو

سرینگر کے برزولہ علاقے میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں جمعہ کی شام آگ لگ گئی ۔آگ لگنے سے وہاں زیر علاج مریضوں کو بمنہ کے اسکمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد سرینگر کے واحد خصوصی ہڈیوں کے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 8:07 AM IST

Fire breaks out at Bone & Joint Hospital Barzulla
برزولہ ہسپتال میں آتشزدگی، دوگھنٹے بعد آگ پر پایا گیا قابو

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے کا کہنا تھا کہ وہ آگ پر قابو پانے اور مریضوں کو محفوظ کرنے کے لیے مطلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ "مجھے بتایا گیا ہے کہ آگ ہسپتال کے ایمرجنسی تھیٹر میں لگی پھر پوری بلڈنگ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ وجہ تو ابھی پوری طرح سے نہیں پتہ چلی ہے۔ ہر سرکاری عمارت کا فائر آڈٹ ہوتا ہے، اس کی بھی ہوئی ہوگی۔ جانچ کی جائے گی اور جو بھی لاپرواہی ہوئی ہے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔"

ویڈیو

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سردیوں میں گرمی کے لیے گیس سلینڈرز کا استعمال ہو رہا ہے، جس سے وادی میں آگ کی کئی وارداتیں دیکھی گئی ہیں۔ اس بات پر سوچا جا رہا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں گیس پر پابندی لگادی جائے۔ اس ہسپتال میں اوسطاً سو مریض ہوتے ہیں، کسی کو بھی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔"

جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے معروف بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کی عمارت سے جمعے کی شام کو آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے متصل کئی عمارتوں کو گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Cowshed Gutted in Ganderbal: آتشزدگی کے دوران گئو خانہ خاکستر

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے اندر موجود گیس اور آکسیجن سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس وجہ سے آگ نے کم وقت میں ہی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج سبھی مریضوں کو باہر نکال کر دوسرے ہسپتالوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا دو درجن کے قریب فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

جمعے کی شام کو 9 بجکر 30 منٹ پر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دوسری عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیم جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد کر رہے تھے فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

اُن کے مطابق آگ بجھانے کے دوران ہی عمارت کے اندر موجود گیس اور آکسیجن سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جس وجہ سے آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال احاطے میں موجود کئی عمارتوں سے بیک وقت آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ نو بجکر 30 منٹ پر ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر سری نگر کے سبھی اسٹیشنوں میں موجود فائر ٹینڈر جائے موقع کی اور روانہ کئے گئے جنہوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

اُن کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو فائر اینڈ ایمرجنسی ، ہسپتال عملے اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر باہر نکالا جس کے بعد اُنہیں دوسرے ہسپتالوں کی اور روانہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج لگ بھگ سبھی مریضوں کو باہر نکالا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات کے دوران بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کے صحن میں موجود عمارتوں کی اوپری منزلیں خاکستر ہوئی ہیں اور اُن میں موجود سازو سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

Massive Fire in Forest: بٹہ دلو کھریو کے جنگلات میں دیر رات اچانک آگ لگ گئی

انہوں نے مزید کہاکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر مریضوں کو باہر نکالا ہے ۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے آگ نمودار ہوئی جس نے بعد میں کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ زور دار دھماکوں کی بھی آوازیں سنائی دیں جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آکسیجن اور گیس سلنڈر آگ کی شدت سے پھٹ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے تین وارڈ جن میں ٹروما ، ریکوری اور ایمرجنسی وارڈ شامل ہیں آگ کی اس واردات کے دوران پوری طرح سے خاکستر ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی طور پر یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی مقامی رضا کار تنظیموں جن میں اتھ روٹ شامل ہیں فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور مریضوں کووہاں سے دوسری جگہ منتقل کیا۔

ایک ایمبولنس ڈرائیور نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ بون اینڈ جوائنٹ میں زیر علاج متعدد مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال احاطے میں مریضوں کی ایک خاصی تعداد موجود ہیں جنہیں محفوظ جگہ کی اور منتقل کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا آس پاس رہائش پذیر لوگوں نے بھی بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کی خاطر اپنی جانیں جوکھم میں ڈالی جبکہ آگ کی لپٹوں کے بیچ مریضوں کو باہر نکالا ۔

After two hours Barzulla Hospital fire dosed off

بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل احمد نے بتایا کہ ایمرجنسی تھیٹر سے آگ نمودار ہوئی جس نے بعد میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی مریضوں کو وقت رہتے باہر نکالا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی شہر سری نگر کے مختلف علاقوں کے لوگ آگ بجھانے کی کارروائی کی خاطر برزلہ پہنچے اور وہاں پر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مریضوں اور تیمارداروں کو باہر نکالا ۔

نذیر احمد نامی ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ ہسپتال عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال پہنچی او روہاں سب سے پہلے مریضوں اور تیمارداروں کو باہر نکالا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آناً فاناً پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آئی جس وجہ سے لوگ ہکا بکا ہو کر رہ گئے ۔

انہوں نے کہا کہ غنیمت یہ رہی ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی ، ہسپتال عملے اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طورپر مریضوں اور تیمارداروں کو وقت رہتے باہر نکالا جس وجہ سے ایک بہت بڑے سانحے کو رونما ہونے سے ٹالا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "تمام مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جس کے لیے ہم انتظامیہ کا شکر گزار ہیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آگ کی وجہ سے غیر جانبدارانہ طور پر جانچ کی جائے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.