ETV Bharat / bharat

FIR Against Wasim Rizvi in Lucknow: مولانا کلب جواد پر نازیبا تبصرہ معاملے میں جتیندرتیاگی پرمقدمہ

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 11:02 PM IST

معلومات کے مطابق، جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (سابق نام وسیم رضوی) کے خلاف باہمی گفتگو کو توڑ مروڑ کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور نازیبا بیان دینے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR Against Wasim Rizvi in Lucknow

جیتیندر تیاگی پر ایف آئی آر درج
جیتیندر تیاگی پر ایف آئی آر درج

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سعادت گنج تھانے میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (سابق نام وسیم رضوی) کے خلاف کنیز فاطمہ نام کی خاتون نے مقدمہ FIR Against Wasim Rizvi درج کرایا ہے۔ کنیز فاطمہ نے جیتندر نارائن سنگھ تیاگی (سابقہ ​​نام وسیم رضوی)، ان کے ساتھی علامہ ضمیر نقوی کو ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔

مولانا کلب جواد پر نازیبا تبصرہ معاملے میں جتیندرتیاگی پرمقدمہ

معلومات کے مطابق، جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (سابق نام وسیم رضوی) کے خلاف باہمی گفتگو کو توڑ مروڑ کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور نازیبا بیان دینے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مولانا کلب جواد کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر خاتون کنیز فاطمہ نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی (سابق نام وسیم رضوی) اور ضمیر نقوی کے خلاف سعادت گنج کوتوالی میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ مولانا کلب جواد کے بارے میں نازیبا بیان دینے اور ایک مخصوص کمیونٹی میں تنازع پیدا کرنے کی سازش کے تحت باہمی بات چیت کا آڈیو وائرل کرکے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فی الحال سعادت گنج پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: Action Against Wasim Rizvi: وسیم رضوی پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ

تھانہ انچارج سعادت گنج نے بتایا کہ کچھ دن پہلے دو لوگوں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ وسیم رضوی اور عامر نقوی کے درمیان گفتگو کے دوران مولانا کلب جواد صاحب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، جس پر عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.