جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے Encounter in Shopian ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے دوران شب تقریباً 4 بجے امشی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کو مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
تلاشی مہم کے دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
اس دوران فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کی اپیل کی تھی، تاہم عسکریت پسندوں نے خود سپردگی کرنے سے انکار کر دیا۔
طرفین میں مختصر گولیوں کے تبادلہ کے بعد دو مقامی عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت مزمل احمد میر ولد عبدل الحمد میر ساکن چھتری پورہ شوپیاں اور شارق ایوب وگے ولد محمد ایوب وگے ساکن امشی پورہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تصادم میں مکان مالک 50 سالہ شکیل احمد خان والد عبدالرحمان خان بھی ہلاک ہو گئے۔
مزمل نے 8 نومبر 2021 کو عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کرلیا تھا جب کہ شارق ایوب گزشتہ دو روز سے گھر سے لاپتہ تھا۔
پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے رشتے داروں کو جائے تصادم پر لایا گیا تھا جہاں انہوں نے عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا تھا تاہم عسکریت پسندوں نے یہ اپیل ٹھکرا دی۔
ادھر ضلع شوپیان میں انکاؤنٹر سے قبل ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا جو یہ خبر تحریر کرنے تک بند رہیں۔ پولیس نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے ہتھیار و دیگر چیزیں بھی برآمد کیں۔