ETV Bharat / bharat

سوپور انکاؤنٹر تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم - Pethseer encounter

انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر سرینگر - بارہمولہ ٹرین سروس اور موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔

سوپور انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک
سوپور انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Aug 24, 2021, 1:12 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک کئے گئے ہیں۔ ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن ختم ہو چکا ہے اور جائے تصادم سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوپور قصبہ کے پیٹھ سیر علاقہ میں یہ انکاؤنٹر منگل کی شب شروع ہوا۔ علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔

سوپور انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک

انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر سرینگر - بارہمولہ ٹرین سروس اور موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب آرمی، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مذکورہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ سیکیورٹی فورسز اہلکار جب ایک مخصوص مقام کی جانب پیش قدمی کرنے لگے تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی تصادم شروع ہو گیا۔ جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں انکاؤنٹر، 2 عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے آلوچی باغ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے ٹاپ کمانڈر عباس شیخ اور ان کا ساتھی ثاقب منظور انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے، جو پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.