ETV Bharat / bharat

Kulgam Encounter: کولگام کے یاری پورہ میں انکاونٹر، ایک فوجی زخمی - کولگام کے یاری پورہ میں انکاونٹر جاری

اطلاعات کے مطابق کولگام کے کتھ پورہ یاری پورہ علاقہ میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

کولگام کے یاری پورہ میں انکاونٹر جاری
کولگام کے یاری پورہ میں انکاونٹر جاری
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 6:37 AM IST

Updated : Jul 27, 2022, 1:32 PM IST

جموں و کشمیر کے کولگام میں آج علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ تازہ اطلاع کے مطابق انکاونٹر ابھی بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تصادم کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔

کولگام کے یاری پورہ میں انکاونٹر جاری

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ صبح سویرے گولی باری کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک فوجی اہکار زخمی ہوا جبکہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کے بریہارد کاٹھ پورہ علاقے کا محاصرے کرکے اور تلاشی کارروائی شروع کرنے کے بعد تصادم کا آغاز ہوگیا۔ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ ہدف کی طرف بڑھی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کاروائی کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں، ایک فوجی زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آج صبح کولگام کے بریہارڈ کاٹھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ اس سلسلہ میں پولیس اور فوج کی جانب سے مناسب کاروائی کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2022, 1:32 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.