ETV Bharat / bharat

Awantipora Encounter اونتی پورہ تصادم میں ایک فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک - انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں اب تک ایک فوجی اور دو عسکریت پسند کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ Encounter between security forces and militants in awantipora

اونتی پورہ میں انکاؤنٹر جاری
اونتی پورہ میں انکاؤنٹر جاری
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:47 AM IST

Updated : Feb 28, 2023, 2:07 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک مقابلے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار کی بھی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ یہ تصادم سرینگر جموں شاہراہ سے متصل پدگام پورہ گاؤں میں چل رہا ہے جو پولیس ضلع اونتی پورہ کے قریب واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد اس گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

اونتی پورہ تصادم میں ہلاک شدہ دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پہلے عسکریت پسند کی شناخت عاقب مشتاق بھٹ پلوامہ (اے کیٹگری) اور دوسرے عسکریت پسند کی شناخت اعجاز احمد بھٹ (سی کیٹگری) ولد غلام محمد بٹ ساکن سیدآباد، پاسانہ ترال کے طور پر کی گئی ہے۔

اے ڈی جی پی کشمیر نے اونتی پورہ انکاونٹر میں ہلاک عسکریت پسند کی شناخت واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت پلوامہ کے عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر کی گئی۔ اس نے شروع میں شدت پسند نتظیم حزب المجایدین کے لئے کام کیا اور آج کل ٹی آر ایف کے ساتھ کام کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق تصادم کی شروعات میں عسکریت پسندون کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوری علاج کیلئے سرینگر میں واقع فوج کے 92 بیس ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ دوسرے زخمی اہلکار کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Encounter in Kulgam کولگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

سرکاری ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مبینہ طور فورسز پر گولی چلا دی، جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ کشمیر پولیس نے اپنے ابتدائی ٹویٹ میں کہا کہ اس گولی باری میں ایک عسکریت پسند ہلاک کردیا گیا ہے۔ عسکریت پسند کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہے جبکہ انکاؤنٹر جاری ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2023, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.