ETV Bharat / bharat

Budgam Encounter بڈگام میں انکاؤنٹر کے بعد خاموشی، گولیوں کا تبادلہ رک گیا - Encounter at Radbug

بڈگام ضلع کے گاؤں رادبگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے بعد گولیوں کا تبادلہ رک گیا ہے۔ تاحال سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ Encounter at Radbug Village of Magam in Budgam District

بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Jan 16, 2023, 7:32 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے رادبگ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ ابتدا میں فائرنگ کے بعد فی الحال علاقے میں خاموشی ہے اور گولیوں کا تبادلہ رک گیا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔ اطلاع کے مطابق کچھ عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کیا کہ ماگام علاقے کے رادبگ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے، جہاں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ حکام نے بتایا کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے گھیرا تنگ کیا تو محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس مقام پر دو عسکریت پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آنے جانے والے راستوں پر پہرہ بٹھا دیا گیا ہے تاکہ چھپے ہوئے عسکریت پسند فرار نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:۔ CASO in Rajouri راجوری میں دو ہفتوں میں سو سرچ آپریشن

CASO In Rajouri راجوری میں سرچ آپریشن جاری

واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ہوئے حملہ کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی کو الرٹ ہوگئی تھی اور کئی اضلاع میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے کے مطابق ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں دوہفتوں کے دوران 100 سرچ آپریشن چلائے گئے۔ اس دوران خطہ پیرپنچال کے ساتھ ساتھ راجوری کے بیشرعلاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ CASO Launched in Tral Town: ترال ٹاؤن میں سرچ آپریشن شروع

Last Updated : Jan 16, 2023, 7:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.