ETV Bharat / bharat

ایک شاعر سیریز: اردو زبان کی شیدائی، شاعرہ وبھا تیواری - جونپور شہر سے تعلق رکھنے والی شاعرہ

ای ٹی وی بھارت اردو نشریات کا خاص پروگرام 'ایک شاعر' اس وقت عوام کے درمیان کافی مقبول ہوچکا ہے جس کی شعراء و ادباء پذیرائی کررہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں اسی کے تحت شاعرہ وبھا تیواری نے بھی بات چیت کی اور اپنا مشہور کلام پیش کیا۔

ایک شاعر سیریز: اردو زبان سے محبت کرنے والی شاعرہ وبھا تیواری

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 1:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور شہر سے تعلق رکھنے والی شاعرہ وبھا تیواری جو اصل میں ہندی زبان کی شاعرہ ہیں مگر انہیں اردو زبان سے بھی اتنی ہی محبت و لگاؤ ہے جتنا کہ ہندی زبان سے، انہیں اردو زبان کا رسم الخط تو نہیں آتا مگر وہ اپنی شاعری میں اردو کے الفاظ کو بکثرت استعمال کرتی ہیں جس سے ان کے کلام میں ایک طرح کا نکھار پیدا ہوتا ہے۔

ایک شاعر سیریز: اردو زبان سے محبت کرنے والی شاعرہ وبھا تیواری

وبھا تیواری ایک مترنم شاعرہ ہیں جو منفرد لب و لہجہ رکھتی ہیں ان کو اردو و ہندی دونوں طرح کے پروگرامز میں مدعو کیا جاتا ہے وبھا کو متعدد اعزازات کے ساتھ ساتھ انہیں 'کیفی اعظمی' اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران وبھا تیواری نے بتایا کہ 'جب میں درجہ 6 کی طالبہ تھی تبھی سے مجھے شعر و شاعری کا شوق پیدا ہوا اس وقت مشاعرہ و کوی سمیلن کو سننے کا موقع بھی اکثر ملتا رہا اور میں نے اپنے پسندیدہ شعراء انجم رہبر، کنور بیچین، شوم ٹھاکر، پربھا ٹھاکر وغیرہ کو سماعت کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

گھر پر دوسروں کی غزلوں و گیتوں کو پڑھنے کا شوق تھا پھر کالج کے دوران میں نے لکھنا شروع کیا جبکہ مجھے شعر و شاعری کے قواعد کا علم نہیں تھا اس وقت چھپاکر لکھتی تھی اور اسے پوشیدہ رکھتی تھی شادی کے بعد ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دب گئی اور بعد میں جب فرصت ملی تو اب جو کچھ بھی لکھا ہے وہ اپنا ہی ہے۔'

وبھا تیواری نے بتایا کہ'مشاعرہ و کوی سمیلن میں میری شرکت اب تک جونپور، اعظم گڑھ، بریلی اور لکھنؤ سمیت ریاست بہار میں بھی ہوچکی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اردو و ہندی زبان دونوں ہی اپنی زبان ہیں ہندی زبان میں بولتی ہوں اس لیے مجھے پسند ہے مگر اردو زبان کی نزاکت مجھے بے حد پسند ہے اس لیے میں اپنی شاعری میں اردو کے الفاظ استعمال کرتی ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: ایک شاعر سیریز: شاعر مرغوب اثر فاطمی سے خصوصی گفتگو

انہوں نے اپنے شعری مجموعہ کے تعلق سے بتایا کہ'ابھی تک تو کوئی مجموعہ منظر عام پر نہیں آسکا ہے مگر عنقریب جلد ہی ایک مجموعہ آنے والا ہے جس کی تیاری چل رہی ہے'. انہوں نے بتایا کہ'میری غزلیں زیادہ تر اخبار و رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'خاتون اکثر اپنے اہل خانہ اور سماج کی وجہ سے پروگرامز میں شرکت نہیں کر پاتی ہیں مگر میں خوش نصیب ہوں کہ اس تعلق سے میرے شوہر اور بچے میرا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اب تو بہت سے ایسے ذرائع ہیں جہاں گھر پر رہتے ہوئے بھی اپنے کلام و اشعار کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.