ETV Bharat / bharat

Eid al Adha Mubarak 2023 ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے - قربانی کے تہوار کا آغاز

بھارت سمیت پورے برصغیر میں آج سے عید الاضحیٰ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں مسلمان نماز دوگانہ ادا کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کی طرف سے تمام قارئین کو عید الاضحیٰ کی پُرخلوص مبارک باد۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقعے پر مسلمان تین دنوں تک سنت براہیمی پر عمل کرتے ہیں اور رب کی بارگاہ میں قربانی پیش کرتے ہیں۔

ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 6:09 AM IST

آج پورے بر صغیر کے مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار پورے جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ پاکستان، بنگلہ دیش سمیت بھارت میں بھی تمام ریاستوں میں مسلمان مسلمان نماز دوگانہ کا اہتمام کر رہے ہیں اور سنت براہیمی پر عمل کر رہے ہیں۔

قومی راجدھانی دہلی سمیت جنوبی اور شمالی ہند کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام سبھی خطوں میں مسلمان حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے پورے تزک و احتشام کے ساتھ عید الاضحی منا رہے ہیں اور اپنے رب کی خوشنودی کے لیے قربانی پیش کر رہے ہیں۔ وہیں عید قرباں کے موقعے پر وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں بھی دوگانہ ادا کی جا رہی ہے جن میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے عید قرباں کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں مختلف نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ جہاں گجرات میں حکومت نے قربانی کے جانور کی باقیات کو ادھر ادھر پھینکنے پر پابندی لگا دی ہے وہیں اور گجرات سمیت دیگر کئی ریاستوں میں گائے سمیت ممنوعہ جانوروں کی نقل و حمل اور قربانی کی ممانعت سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Assam Flood 'آج عید ہے لیکن سیلاب کے سبب عیدگاہ اور ہمارے گھر زیرآب ہیں'

وہیں علماء دین نے بھی موجودہ صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں سے پورے احتیاط کے ساتھ عید الاضحیٰ منانے اور کسی بھی نوعیت کی کشیدگی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام میں عید الاضحیٰ کا تہوار برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت اور ان کی یاد کے طور پر منائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.