ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے نیرج چوپڑا کو فون کال کے ذریعے مبارک باد دی - طلائی تمغہ

نیرج کے طلائی تمغہ جیتنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ٹوکیو میں تاریخ رقم ہوئی۔ نیرج چوپڑہ نے جو کچھ حاصل کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے نیررج چوپڑا کو فون کال کی ذریعے مبارک باد دی

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:00 AM IST

Updated : Aug 8, 2021, 10:34 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ نیرج چوپڑا نے اولمپک جیولین تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو کامیابی نیرج نے حاصل کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فون کال کے دوران، وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم مودی نے نیررج چوپڑا کو فون کال کی ذریعے مبارک باد دی

بھارت نے ٹوکیو اولمپکس میں اب تک سات تمغے جیتے ہیں۔ چوپڑا واحد گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ اس کے ساتھ وہ انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے ابھینو بندرا (2008 بیجنگ اولمپکس) کے کلب میں شامل ہوئے گئے ہیں۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ نیرج نے پہلے راؤنڈ میں 87.03، دوسرے راؤنڈ میں 87.58، تیسرے میں 76.79 جبکہ چوتھے اور پانچویں راؤنڈ میں وہ لائن کے باہر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے پوائنٹس کاؤنٹ نہیں ہوئے۔

نیرج چوپڑا

یہ بھی پڑھیں: نیرج چوپڑہ نے بھارت کو دلایا پہلا گولڈ میڈل۔۔۔دیکھیں تصاویر میں

دوسری طرف نیرج کے تمغہ جیتنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ٹوکیو میں تاریخ رقم ہوئی۔ نیرج چوپڑہ نے جو کچھ حاصل کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نیرج چوپڑا کی کامیابی کا سفر:

  • 2016: پولینڈ میں منعقدہ آئی اے اے ایف چیمپیئن شپ میں 86.48 میٹر دور بھالا پھینک کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
  • 2017: نیرج نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 85.23 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
  • 2018: ایشیاڈ میں 88.06 میٹر جیولین پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔
  • 2021: انڈین گراں پری میں نیرج نے 88.07 میٹر کے تھرو سے اپنا ریکارڈ توڑا تھا۔
  • 2021: ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ۔

بھارت کے اسٹار جیولن تھرو نیرج چوپڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ نیرج چوپڑا ہفتہ کو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے دوسرے بھارتی بنے جنہوں نے جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے قبل شوٹنگ میں ابھینو بندرا بھی طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔

Last Updated : Aug 8, 2021, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.