ETV Bharat / bharat

Son Kills Mother سوپور میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا قتل کردیا - سوپور میں بیٹے نے ماں کا قتل کیا

ضلع بارہمولہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ماں کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ Drug addict son kills mother in sopore

سوپور میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا قتل کردیا

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 8:03 AM IST

Updated : Mar 30, 2023, 11:28 AM IST

سوپور میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا قتل کردیا

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے میں ایک بزرگ خاتون کو اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر قتل کر دیا جب کہ پولیس نے اس فعل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بارہمولہ ضلع کے سوپور کے ڈنگر پورہ علاقے میں ایک خاتون کو اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر پھانسی پر لٹکا کر اس کا قتل کر دیا۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس نے ملزم شخص کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاتون کا بیٹا منشیات کا عادی تھا اور اس نے نشے کی حالت میں اپنی ماں کا قتل کردیا تاہم لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایسس ڈی ایچ) سوپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا اس سلسلے میں سوپور پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں میں غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں مسلسل منشیات فروشوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، حالانکہ حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات کی عادت سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف بیداری پروگرام منعقد کیے جاتے رہتے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس بھی منشیات کے خلاف مہم چلاتی رہتی ہے لیکن دوسری طرف نوجوانوں کی کثیر تعداد اس منشیات کے ساتھ وابسطہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Anantnag Murder Case اننت ناگ میں بیٹا ہی نکلا ماں کا قاتل

Last Updated : Mar 30, 2023, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.