ETV Bharat / bharat

Poonch Attack فوجی گاڑی پر حملے کیلئے اسٹیل کوٹڈ گولیاں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا، دلباغ سنگھ - پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا بیان

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پونچھ حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے اسٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:42 PM IST

Updated : Apr 28, 2023, 6:15 PM IST

دلباغ سنگھ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

جموں: جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پونچھ کے بھاٹا دوریاں علاقے میں 21 اپریل کو فوجی گاڑی پر ہونے والے حملے میں اسٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے مقامی حمایت کے بغیر انجام نہیں دئے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ راجوری – پونچھ علاقے میں 9 سے 12 ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔

موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز راجوری کے درہل علاقے میں تلاشی آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، 'پونچھ میں ہوئے حملے جیسے حملے مقامی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوتے ہیں ملی ٹنٹوں کو ایک جگہ پناہ دی گئی، ساز و سامان فراہم کیا گیا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کیا گیا'۔ان کا کہنا تھا: 'حملہ آوروں نے علاقے کی اچھی طرح سے چھان بین کی تھی اور بارشوں کے باوجود فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں گاڑی کی رفتار بھی صفر کے برابر ہوتی ہے اور گھات لگا کر حملہ کرنے کا بھی اچھا موقع ہے'۔

سنگھ نے کہا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پونچھ – راجوری علاقے میں نو سے بارہ ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے اسٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا اور یہ حملہ جنگل کے قریب انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ انجام دینے کے لئے قدرتی کمین گاہ کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mysterious Death in Poonch پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا کہ نثار احمد ساکن گرسائی پہلے ہی پولیس کے مشکوک لسٹ میں تھا۔انہوں نے کہا: 'نثار سال1990 سے جنگجو اعانت کار کی حیثیت سے سرگرم تھا اس کو پہلے بھی پوچھ تاچھ کے لئے کئی بار اٹھایا گیا'۔ان کا کہنا تھا: 'اس بار بھی شواہد کی تصدیق کے بعد، اس کو پونچھ حملے میں جنگجوئوں کو منطقی اور دیگر سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا اور اس کے علاوہ نثار کی فیملی بھی جنگجوئوں کو سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی'۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہتھیار، گرینیڈ، نقدی رقم ڈرون کے ذریعے ڈالے گئے اور ہم اس جگہ کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں یہ ساز و سامان ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک نصف درجن کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں جن میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہیں جو حملہ آوروں کو ساز وسامان اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں ملوث ہیں۔ یو این آئی

Last Updated : Apr 28, 2023, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.