ETV Bharat / bharat

حاملہ خواتین کے لیے کووڈ ویکسینیشن ضروری - حاملہ خواتین کے لیے کووڈ ویکسین

حاملہ خواتین میں کووڈ 19 کی پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین میں کووڈ 19کی پیچیدگی بڑھ جاتی ہے۔ ان میں خاص طور پر 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین، موٹاپے کی شکار، ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر والی خواتین شامل ہیں۔

حاملہ خواتین کے لیے کووڈ ویکسینیشن ضروری

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:44 PM IST

گیا ضلع کے کئی حصوں میں کوروناسے متاثر لوگ پائے گئے ہیں اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ کووڈ انفیکشن کو روکنے کا واحد طریقہ کووڈ ویکسینیشن ہی ہے۔کووڈ ویکسینیشن کے بعد بھی کسی کو انفیکشن کے بارے میں لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ باقاعدگی سے ماسک کا استعمال کریں، صابن اور پانی سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں یا سینیٹائزر کا استعمال کریں اور جسمانی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے رہیں۔

کووڈ کے دوران خاص طور پر حاملہ خواتین کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ حاملہ خواتین کے قبل از ولادت چیک اپ کے دوران تمام ضروری ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ کووڈ ویکسینیشن بھی لینی چاہیے۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے حاملہ خواتین کے کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی لانے کے لیے سرکشا کوچ کے نام سے حاملہ خواتین کے لیے پوسٹر جاری کرکے اہم معلومات دی ہیں۔

خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسینیشن حاملہ خواتین اور ان کے ہونے والے نوزائیدہ دونوں کے لیے محفوظ ہے۔ حاملہ خواتین جن میں کوویڈ 19 کی علامات ہوتی ہیں ان میں سنگین بیماری ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اور جنین پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا حاملہ خواتین کو کوڈ 19 ویکسین لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا حاملہ خواتین کووڈ ویکسین لے سکتی ہیں؟

حاملہ خواتین میں کووڈ 19 کی پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین میں کووڈ 19کی پیچیدگی بڑھ جاتی ہے۔ ان میں خاص طور پر 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین، موٹاپے کی شکار، ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر والی خواتین شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ حاملہ خواتین میں وقت سے پہلے ڈلیوری، 2.5 کلو سے کم وزن والے نومولود بچے، بعض حالات میں پیدائش سے قبل موت وغیرہ کا خطرہ لاحق ہوتا ہے اور یہ سب حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ہیں۔

حاملہ خواتین کو کووڈ ویکسینیشن لینی چاہیے۔خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق کووڈ 19 ویکسین حمل کے دوران کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے اور اسے جلد از جلد دیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی عورت حمل کے دوران کووڈ 19 کے انفیکشن سے متاثر ہو جائے تو اسے ڈلیوری کے فوراً بعد ویکسین لگانی چاہیے۔ یہ بھی بتایا گیاہے کہ کووڈ 19 ویکسین حمل کے دوران محفوظ ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.