گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد رہ گئی ہے۔
جمعرات کو ملک میں 74 لاکھ 84 ہزار 333 افراد کو ویکسین دی گئی اور اب تک 67 کروڑ 09 لاکھ 59 ہزار 968 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45،352 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 29 لاکھ 03 ہزار 289 ہو گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اس دوران 34 ہزار 791 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 616 ہو گئی ہے۔
اسی مدت میں فعال معاملے 10،195 بڑھ کر تین لاکھ 99 ہزار 778 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 366 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،39،895 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.22 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہو کر 97.45 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے کم 468 کم ہو کر 54138 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4755 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 62،81،985 ہو گئی ہے ، جبکہ 55 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 1،37،551 ہو گئی ہے۔
- کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:
کل کیسز: 3,29,03,289
کل صحت یابی: ,20,63,616
اموات کی تعداد: 4,39,895
فعال کیسز: 3,99,778
کل ویکسینیشن: 67,09,59,968