ETV Bharat / bharat

Kerala CM on Zakia Jafri: کانگریس نے ذکیہ جعفری کی قانونی لڑائی کی حمایت نہیں کی، کیرالہ سی ایم - Kerala CM criticized congress in support of Zakia Jafri

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا کہ انھوں نے ذکیہ جعفری کی قانونی لڑائی Zakia Jafri's legal battle کی کبھی بھی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات کی۔ وہیں کانگریس نے وزیراعلیٰ کے الزام کا مسترد کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ قرار دیا۔Kerala CM on Zakia Jafri's Legal Battle

Kerala CM
کیرالہ کے وزیراعلیٰ
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 8:18 PM IST

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے پیر کو کانگریس پارٹی پر الزام لگایا کہ نہ تو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نہ ہی اس پارٹی کے کسی بھی اعلیٰ رہنما نے گجرات فسادات کے دوران مارے گئے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری Ehsan Jafari کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عیادت کی ہے اور نہ ہی کانگریس نے ذکیہ جعفری Zakia Jafri کی جانب سے انصاف کے حصول کے لیے قانونی لڑائیوں Zakia Jafri's legal battle کی حمایت کی۔ وہیں کانگریس نے کیرالا کے وزیراعلیٰ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر سفید جھوٹ بول رہے ہیں اور دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی نے 2002 کے فسادات کے فوراً بعد ذکیہ جعفری سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے یہ الزامات ایک پریس کانفرنس میں لگائے۔ گجرات پولیس کی کرائم برانچ ونگ کی طرف سے 2002 کے فسادات کے معاملے میں بے قصور افراد کو جھوٹے طریقے سے پھنسانے کی مبینہ سازش کرنے کے الزام میں سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر بی سری کمار اور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے۔ وجین نے الزام لگایا کہ جب سونیا گاندھی نے فسادات کے بعد گجرات کا دورہ کیا تھا تو کانگریس کے دانشوروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ذکیہ سے نہ ملیں تاکہ نرم ہندو ووٹ ضائع نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

2002 Gujarat riots: مودی کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی کوسپریم کورٹ نے خارج کر دیا

Zakia Jafri Disappointed SC Verdict: ذکیہ جعفری عدالتِ عظمیٰ کے فیصلہ سے مایوس

وجین نے مزید الزام لگایا کہ گزشتہ گجرات انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے احسان جعفری یا گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا تھا۔ تاہم، انھیں پورے گجرات میں مندر کی سیر کرنے کا وقت ملا تھا۔ وجین نے تیستا اور سری کمار کی گرفتاری کے فوراً بعد کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے جاری کردہ بیانات کا بھی حوالہ دیا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ ان کی پارٹی تھی جس نے گجرات کرائم برانچ کی کارروائی کی سخت مذمت کی تھی۔ دونوں جوابات واضح ہیں کہ کون بی جے پی کا ساتھ دینے کی کوشش کر رہا ہے اور کون اس کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کر رہا ہے۔

ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وی ڈی ساتھیسن نے سی پی آئی (ایم) کے الزامات کا جواب دیا جس میں ذکیہ کے بیٹے کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں ذکیہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ گاندھی نے 2002 کے فسادات کے فوراً بعد گجرات کے دورے پر ان کی ماں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اس مسئلہ پر صریح جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ’’وزیر اعلیٰ اس مسئلہ پر صریح جھوٹ بول رہے ہیں‘‘۔ ستھیسن نے یہ بھی کہا کہ تیستا کو 2002 میں راجیو گاندھی نیشنل سدبھاونا ایوارڈ اور 2007 میں یو پی اے کے دور میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ لہذا، وزیراعلیٰ کو کانگریس کو سیکولرازم کا سبق سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.