آیورویدک سائنس کی مرکزی تحقیقی کونسل (سی سی آر اے ایس) نے CCRAS on Scholarship بھارتی نظام طب کو فروغ دینے کے لیے آیوروید کے گریجویٹ طلبہ کے لیے 50 ہزار روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ Scholarship to Ayurveda Students for Research سی سی آر اے ایس نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ یہ مالی وظیفہ کسی تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم آیوروید (بی اے ایم ایس) کے طلبہ وطالبات کو دی جائے گی۔ Ayurveda Students will Get Scholarship
وزارت آیوش کے خصوصی سکریٹری پرمود کمار پاٹھک نے قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے صدر وید جینت یشونت دیوپجاری اور پروفیسرسنجیو شرما کی موجودگی میں اسکالرشپ اسکیم اور متعلقہ پورٹل کا افتتاح کیا۔ آیوروید کونسل رومانیہ، جرمنی، اسرائیل، امریکہ، کناڈا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سرکردہ تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر تحقیق اور ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس نے 11 ممالک میں آیوروید چیئرز قائم کی ہیں۔اسکالرشپ کے لیے طلبہ کو پورٹل کے ذریعے اپنی تحقیقی تجاویز بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔ نامور ماہرین اور تجزیہ کار ان تجاویز کا جائزہ لیں گے۔ ابتدائی طور پر فی سیشن کل 100 نشستیں ہوں گی۔
یو این آئی