ETV Bharat / bharat

Kullu Bus Accident: بس کے کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک - کلو میں بھانک سڑک حادثہ

ضلع کلو میں ایک سڑک حادثہ میں 16 افراد ہلاک جب کہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ آج صبح ایک نجی بس کھائی میں گرگئی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ Road Accident In Kullu

بس کے کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک
بس کے کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 1:13 PM IST

کلو: ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں ایک بھانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کلو کی سینج وادی میں پیر کی صبح ایک پرائیویٹ بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایس پی کلو گرودیو شرما نے بتایا کہ اس حادثے میں 16 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریباً 40 لوگ سوار تھے، حادثے میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ اس بس میں اسکولی طلبہ بھی سوار تھے، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ Bus accident in Sainj valley of Kullu

بس کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں مقامی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی۔ یہ بس وادی سینج کے شینشار سے سینج کی طرف آرہی تھی۔ اسی دوران جنگلہ نامی جگہ پر کینچی موڈ میں یہ بس بے قابو ہو کر سڑک کے نیچے کھائی میں جاگری۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے ٹویٹ کر کے کلو حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 40 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ سکول کے بچے بھی تھے، جو سینج سکول کی طرف آرہے تھے۔ ایس پی گرودیو شرما نے بتایا کہ کولو میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ حادثے کی اطلاع مل گئی ہے اور پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.