بڈگام: بڈگام پولیس نے منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جو ہائر سیکنڈری اسکول پانزن بڈگام میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی میزبانی محمد مقبول آخون انچارج پرنسپل ہائیر سیکنڈری اسکول پانزن اور انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر ڈی پی ایل بڈگام نے انجام دی۔ اس پروگرام میں سکول کے 15 سٹاف ممبران کے علاوہ ساٹھ سے زائد طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انشا حسن نے بتایا کہ نشہ آور اشیاء کی نشاندہی کرنے میں اسکول انتظامیہ کا ایک اہم ترین کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے منشیات کے تدارک کے لیے اسکول انتظامیہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ نشے کی لت سے پیدا ہونے والے نفسیاتی بیماریاں اور اس سے سماج میں رونما ہونے والی برائیوں کے متعلق تمام پہلوؤں پر بھی زور دیا گیا۔ Budgam police organises awareness programme on prevention of drug addiction
مزید پڑھیں:۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyan program in Budgam بڈگام میں نشہ مکت بھارت ابھیان پروگرام کا اختتام
انہوں نے منشیات کی لت میں مبتلا افراد خاص طور پر نوجوان کو کن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران تمام شرکاء نے کسی بھی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہ ہونے کا عہد کیا۔ یہ پروگرام ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا اور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شرکاء میں منشیات کی لت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، تاکہ معاشرے میں پھیلی مختلف طرح کی برائیوں بالخصوص منشیات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور شرکاء سے تعاون حاصل کیا جائے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی ذیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد اور پولیس و نوجوانوں کے درمیان اعتماد کا پل بنانے کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔