ETV Bharat / bharat

BSF Jawans Celebrated Holi : بی ایس ایف نے سانبہ اور جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی

جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے منگل کو ہولی منائی۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار سانبہ اور جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی اور مقامی لوگوں کو رنگوں کے تہوار سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بی ایس ایف نے سانبہ اور جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:13 PM IST

بی ایس ایف نے سانبہ اور جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی

جموں: ملک بھر میں ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی سے لے کر جموں کشمیر تک رنگ و گلال کے ساتھ باہمی خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے ہولی منائی جارہی ہے۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے منگل کو ہولی منائی۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار سانبہ اور جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی اور مقامی لوگوں کو رنگوں کے تہوار سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بی ایس ایف کے جوانوں نے کہا کہ ہمارے لئے بی ایس ایف خاندان بہت بڑا ہے اور ہم پوری خوشی کے ساتھ ہولی منا رہے ہیں۔ ہم خاندان سے دور ہیں لیکن ہم اپنے بی ایس ایف فیملی کے ساتھ خوشی سے ہولی منا رہے ہیں۔ بی ایس ایف کے جوان ہولی کے موقع پر ناچتے اور گاتے ہوئے نظر آئے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ بھی ہولی کھیلی۔

بی ایس ایف کی ایک خاتون نے کہا کہ بی ایس ایف کیمپ میں مقامی لوگ آکر ہر تہوار مناتے ہیں۔ ہم ہولی منا رہے ہیں۔ جوان کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی تقریبات میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہر تہوار مناتے ہیں۔ جب ہم ان کے آس پاس ہوتے ہیں تو ہم کبھی بھی گھر سے اتنا دور محسوس نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Holi in Poonch سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھوم دھام سے ہولی منایا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.