جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کو پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں لاپرواہی دراصل ایک خونی منصوبہ تھا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں لاپرواہی کے لئے پنجاب حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ Altaf Thakur On PM Modi Security Collapse
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 5 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ پنجاب پہنچا لیکن کانگریس کی برسر اقتدار والی پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی چوک کے لئے کانگریس اور پنچاب کی حکومت ذمہ دار ہے۔
اُن کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس حوالے سے خدشات ظاہر کرنے کے بعد پنجاب حکومت کے دعوے بے بنیاد اور فرضی ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور پنجاب حکومت کا یہ کہنا کہ اُنہیں وزیر اعظم کے پنجاب دورے کا کوئی علم نہیں تھا، سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔