ETV Bharat / bharat

ہاتھرس میں میڈیا اور سیاسی رہنماؤں پر پابندی کیوں؟ - موبائل پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں

ہاتھرس کی سرحد پر آج بھی کہرام جاری ہے۔ جنسی زیادتی کے شکار متاثرہ کے گاؤں میں پرندہ پر بھی نہیں مار پائے اس کے لیے پولیس کی زبردست قلعہ بندی کی گئی ہے اور علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 2:35 PM IST

ادھر متاثرہ کے کنبہ سے ملنے کے لیے میڈیا والے اور لیڈران بضد ہیں ۔ نوک جھونک اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ نے گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دوپہر بعد گاؤں کی بیریکیڈنگ بھی کردی گئی۔

ٹی ایم سی کا احتجاج
ٹی ایم سی کا احتجاج

جب میڈیا والوں نے پوچھا کہ آخر کس کے حکم سے ہمیں روک رہے ہو؟ پولیس والوں کے پاس بس اس کا ایک ہی جواب تھا 'اوپر سے حکم ہے، گاؤں میں نہیں جانے دے سکتے'۔

صبح جب اے ڈی ایم سے میڈیا والوں نے سوالات کیے تو وہ چلے گئے۔ آخر ہاتھرس کی اس قلعہ بندی کی وجہ کیا ہے؟ حکومت گاؤں میں میڈیا کے جانے سے اتنا کیوں خوف ہے؟ ان سوالوں پر اعلیٰ افسران خاموش ہیں۔ یوگی حکومت کے وزیر بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی کو پولیس نے روکا

یوگی حکومت کے حکم کے بعد پولیس نے متاثرہ کے گاؤں جانے والے سارے راستے کو بند کردیا ہے۔ وہاں میڈیا کو بھی نہیں جانے دیا جارہا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کو بھی جانے سے روکا جارہا ہے۔ گاؤں میں بھی کسی کو بھی انٹری نہیں دی جارہی ہے۔

راہل گاندھی اس دوران گرپڑے
راہل گاندھی اس دوران گرپڑے

ہاتھرس پولیس نے میڈیااہلکاروں اور سیاستدانوں سمیت دیگر لوگوں کو متاثرہ کے گاؤں جانے کی انٹری جمعرات کو ہی بند کردی تھی۔ گاؤں میں سخت پہرا لگادیا گیا ہے۔

گاؤں میں بھاری پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی گاؤں والوں کو گاؤں کے باہر جانے اور باہر سے کسی کو بھی گاؤں میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ میڈیا کو گاؤں سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور ہی روکا جارہا ہے۔

ٹی ایم سی کے وفد کو جانے سے روکا گیا

ٹی ایم سی رکن پارلیمان ڈیرک او برائن کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد کو ہاتھرس سرحد پر روک دیا گیا ہے وہ متاثرہ کے کنبہ سے ملنے جارہے تھے۔ اسی درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہاتھرس کی واردات کو کافی جھنجھوڑ دینے والا بتایا ہے۔

ہاتھرس سرحد پر ٹی ایم سی رہنما ڈیرک اوربرائن کے ساتھ پولیس کی دھکا مکی

انہوں نے کہا کہ جس طرح متاثرہ کنبہ سے ریاستی حکومت پیش آرہی ہے وہ انتہائی غلط ہے۔

جمعہ کو میڈیا نے جب متاثرہ کے کنبہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو کنبہ کے ہر ممبر کا موبائل بند تھا۔ کافی کوشش کے بعد بھی سب کے موبائل بند ملے۔ میڈیا میں خبر پھیلتے ہی جب انتظامیہ سے اس معاملے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب پر ٹال مٹول کردیا۔

کچھ دیر بعد متاثرہ کے بھائی کا موبائل سوچ آن ہوا لیکن مسلسل فون ملنے کے بعد بھی وہ کسی کا فون نہیں اٹھارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس ہے کہ پولیس انتظامیہ نے متاثرہ کےگھر والوں پر ہہرا سخت کردیا ہے کسی کو موبائل پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ کوئی بھی گھر والا میڈیا سے بات نہیں کرسکتا ہے۔

کانگریس رہنما پیدل ہاتھرس کے لیے روانہ

یاد رکھے کہ جمعرات کو ڈی ایم پروین کمار متاثرہ کے گھر گئے تھے۔ یہاں انہوں نے متاثرہ کے باپ سے بات کی اور انہیں باتوں باتوں میں دھمکی دی تھی۔ وائرل ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے تھے کہ آپ اپنی اعتماد ختم مت کرو۔ یہ میڈیا والے میں آپ کو بتا دوں، آدھے آج چلے گئے، اور آدھے کل چلے جائیں گے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کی خواہش ہے کہ آپ کو بار بار بیان بدلنا ہے کہ نہیں بدلنا ہے۔ کبھی ہم بھی بدل جائیں۔

وہیں اس ویڈیو کے علاوہ متاثرہ کی بھابھی کا الزام ہےکہ یہاں بول رہے ہیں کہ تمہاری لڑکی کورونا سے مر جاتی تو تم کو معاوضہ مل پاتا۔ پاپا کو دھمکی دی جارہی ہے ۔ سب دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ لوگ ہمیں یہاں رہنے نہیں دیں گے۔ ڈی ایم زیادہ چال بازی کررہے ہیں۔ یہ ہم لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ڈی ایم کی دھمکی والا ویڈیو کنبہ کے کسی شخص نے اپنے موبائل سے بنایا اور سوشل میڈیا میں وائرل کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ اور بوکھلا گئی ہے اور اب کنبہ کا موبائل بند کرادیا گیا ہے۔ تاکہ وہ کسی بھی میڈیا اہلکار سے بات نہیں کرسکیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.