ETV Bharat / bharat

مرکز کا بڑا فیصلہ، پب جی سمیت 118 چینی اپیز پر پابندی

مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات نے آج آن لائن معروف گیم ایپ پب جی سمیت 118 ایپس پر پابندی عاید کردی ہے۔

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Sep 2, 2020, 8:22 PM IST

PUBG Video Game App Among 118 New Chinese Apps Banned Today

نئی دہلی: بھارت۔ چین کے مابین جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت اطلاعات نشریات نے آج پھر 118 چینی ایپز پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس میں معروف گیم ایپ پب جی بھی شامل ہے۔

مرکز کا بڑا فیصلہ، پبجی سمیت 118 چینی اپیز پر پابندی

اطلاعات کے مطابق تمام ایپز کو بھارت کی خودمختاری، سالمیت، بھارت کا دفاع، ریاست کی سلامتی اور عوامی نظم کے منافی بتاتا یا گیا ہے۔

بھارت اور چین کے مابین لائن آف ایکچول کنٹرول پر تقریباً چار ماہ سے تناؤ ہے۔ جہاں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی فوجیوں نے 29 اور 30 ​​اگست کی درمیانی رات ایک بار پھر لائن آف ایکچول کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کی۔ اس کے بارے میں تصادم کی بھی خبر تھی۔ بھارتی فوج نے اس کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں مناسب جواب دیا گیا ہے۔

لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پیگنگ جھیل ہمالیہ میں قریب 14،000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس جھیل کا 45 کلو میٹر کا رقبہ بھارت پڑتا ہے، جبکہ 90 کلومیٹر چین کے علاقے میں آتا ہے۔ لائن آف ایکچول کنٹرول اس جھیل گزرتی ہے۔ لیکن چین کا خیال ہے کہ پوری جھیل چین کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

غور طلب ہے کہ 15-16 جون کو بھی لداخ کی وادی گلوان میں ایل اے سی پر بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ جس میں بھارتی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت نے دعوی کیا تھا کہ اس واقعے میں بہت سارے چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں، حالانکہ چین نے کبھی بھی سرکاری طور پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

بھارت نے لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 چینی اپیز پر پابندی عائد کردی تھی۔

Last Updated : Sep 2, 2020, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.