ETV Bharat / bharat

آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر قانونی اور غلط: چین - فریقین مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں

چین نے کہا ''مسئلہ کشمیر متعلقہ فریقوں کے مابین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل ہونا چاہئے"۔

'آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر قانونی اور غلط'

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 5:42 PM IST

چین کا کہنا ہے کہ بھارت کا آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا ‘غیر قانونی’ ہے۔

آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر، چین نے جموں و کشمیر میں "جمود کے کسی بھی یکطرفہ تبدیلی" کو غیر قانونی اور غلط قرار دیتے ہوئے، اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ، "چین خطہ کشمیر کی صورتحال کو قریب سے دیکھتا سمجھتا رہتا ہے۔" ہمارا موقف مستقل اور واضح ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے مابین طویل عرصے پر محیط تنازعہ ہے۔ یہ ایک معروضی حقیقت ہے جو اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان، بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کے ذریعہ قائم ہوا۔ اور اس موقف میں کوئی یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غلط ہے۔

وانگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو "متعلقہ فریقوں کے مابین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔"

انہوں نے کہا ، "پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا۔" "پرامن بقائے باہمی دونوں کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے اختلافات کو صحیح طریقے سے نمٹا سکتے ہیں۔ تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے امن ، استحکام اور ترقی کا تحفظ کرسکتے ہیں۔

تاہم وزارت خارجہ نے منگل کے روز پاکستان کے جاری کردہ نئے نقشے پر ایک سوال کا جواب نہیں دیا اور اس اقدام پر تنقید کرنے سے گریز کیا۔

وانگ نے کہا ، "میں پہلے ہی مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف بیان کرچکا ہوں ،" انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بیان کو نہیں دہرائیں گے۔

پچھلے برس، بیجنگ نے خاص طور پر لداخ کوبھارت کا مرکزی علاقہ بنانے کی مخالفت کی تھی، جس میں اب چین کے زیر قبضہ اکسائی چن علاقہ بھی حدود میں شامل تھا، حالانکہ بھارت نے چین کی طرف اشارہ کیا تھا کہ اس اقدام سےبھارت کے بیرونی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.