ETV Bharat / bharat

ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ - ملک منائی گئی عید میلادالنبیؐ

دنیا بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس موقع پر لوگ اپنے شہر، مساجد اور گھروں کو بڑے خوبصورتی سے سجاتے ہیں لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب وہ جوش و خروش اور سجاوٹ نہیں نظر آ رہی ہے۔

ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 3:52 PM IST

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ پر جوش طریقے سے منایا جاتا ہے، یہاں 12ویں کی شب سے ہی مسلم علاقوں میں سجاوٹ، نعت خوانی و تقاریر اور چراغاں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ

ضلع انتظامیہ نے رواں برس جلوس نکالنے کی عوامی اجازت تو نہیں دی لیکن مسلم علاقوں میں محدود پیمانے پر جلوس نکالا گیا۔

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا۔

وہیں جلوس محمدی سے مخاطب علمأ نے حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے فرانسیسی صدر کی مزمت کی اور مسلمانوں سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں جشن عید میلادالنبیؐ انتہائی دیدہ زیب طریقے سے منایا گیا۔

گلبرگہ شہر کے سنگتراش واڑی علاقے کے نوجوان ماہ ربیع الاول سے دو مہنے قبل ہی جشن عید میلادالنبی کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کئی ساری تقاریب منعقد کی جاتی تھیں۔

عید میلادالنبی کے موقع پر شہر اورنگ آباد میں گزشتہ 30 برسوں سے جلوس نکالا جاتا ہے اور اس جلوس میں برادران وطن بھی کافی تعداد میں شریک ہوتے لیکن رواں برس کورونا وباء کے باعث جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے عقیدت مند کافی مایوس ہوئے۔

حالیہ بارش اور سیلاب نے شہر حیدرآباد کے باشندگان کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور اسی درمیان ماہ ربیع الاول کی آمد ہوئی ہے۔ اس ماہ مبارک میں حیدرآباد جھالروں اور سبز جھنڈوں سے سجا ہوا کرتا تھا لیکن اس بار شہر میں نہ تو وہ رونق نظر آئی اور نہ ہی وہ جوش و خروش۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک کے لوگوں کو عید میلادالنبی کی مبارکباد دی ہے۔

وہیں ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وبا کی وجہ سے جلوس عید میلادالنبی کی اجازت نہیں دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.