ETV Bharat / bharat

دہلی اسمبلی انتخابات کا پرامن اختتام - دہلی اسمبلی انتخابات کا پر امن اختتام

دہلی الیکشن کمیشن کے مطابق 57.06 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ صبح میں رائے دہندگان کی تعداد کافی کم تھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کا پر امن اختتام
دہلی اسمبلی انتخابات کا پر امن اختتام
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 7:51 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کا پر امن اختتام عمل میں آیا۔ تقریبا 80 لاکھ افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

دہلی الیکشن کمیشن کے مطابق 57.06 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ صبح میں رائے دہندگان کی تعداد کافی کم تھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اسمبلی انتخابات کے ووٹنگ کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش تھا. بوڑھے جوان مرد وخواتین سبھوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

خاص طور پر دہلی کے ان علاقوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ مصطفی باد 66.29، مٹیا محل 65.62 اور سیلم پور 64.92 درج کیا گیا ہے

دہلی اسمبلی انتخابات کا پر امن اختتام
دہلی اسمبلی انتخابات کا پر امن اختتام

سوشل میڈیا اور دیگر سو شل سائٹس کے ذریعے لوگوں نے بھی ووٹ ڈالنے اور اپنی اپنی پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے بیداری مہم زوروں پر چلائی۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ کرنے قدآور رہنما سمیت تمام بڑے سماجی کارکنان بھی سڑکوں پر نظر آئے۔

صبح سے ہی دہلی کے لوگ اپنے اپنے علاقے کے مطابق بنائے گئے پولنگ مراکز پر جمع ہونے لگے تھے۔ خاص طور شاہین باغ علاقے میں بنے پولنگ مرکز پر لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین کی بھیڑ دیکھی گئی۔ ووٹرز کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ رائے دہندگان اب بھی یہاں اپنی باری کا انتظارکر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی چیف الیکشن کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کے تمام رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 92 ہزار 136 بتائی ہے۔

وہیں ان میں خواتین کی کل تعداد 66.35۔ اور کل مرد کی تعداد 80.55 لاکھ درج کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:22 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.