کانگریس کے اعلی رہنما اور سابق وزیر طارق انور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کیا۔
طارق انور نے بات کرتے ہوئے کہا 'کشمیر میں جو باقی سیاسی رہنما نظر بند ہیں انہیں بھی رہا کرنا چاہیے'۔
انہوں نے کہا 'دنیا بھر میں مرکزی حکومت کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی کے فیصلے کی تنقید کی جا رہی ہے'۔
طارق انور نے کہا 'چاہے فاروق عبداللہ نظر بند تھے، حکومت کی طرف سے انہیں پارلیمانی اجلاس میں شامل ہونے دینا چاہیے تھا'۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ انتہائی غیر جمہوری قدم تھا۔
اس سے پہلے کانگریس کے اعلی رہنما اور سانق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا 'آخر فاروق عبداللہ کو سات مہینوں تک نظر بند کیوں رکھا گیا؟'
یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ نے والد کی قبر پرفاتحہ خوانی کی
احتجاج کے دوران شیر خوار بچی کی موت
انہوں نے کہا تھا 'مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو سات مہینوں کے لیے کس بنا پر نظر بند رکھا اور کیا وجہ ہے کہ آج سات مہینوں کے بعد انہیں رہا کیا جا رہا ہے'۔
جموں و کشمیر میں ابھی بھی سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت کئی بڑے سیاسی رہنما نظر بند ہیں۔