ETV Bharat / bharat

سشانت کیس: ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت - سموئل مرنڈا کو بھی ضمانت

بامبے ہائی کورٹ نے سشانت سنگھ خود کشی معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آج فلم اداکارہ ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔

سشانت کیس: ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت
سشانت کیس: ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:01 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 1:19 PM IST

ریا چکرورتی کئی دنوں سے ڈرگس معاملے ممبئی کے بائیکلہ جیل میں بند تھیں، جنہیں آج بامبے ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت دے دی ہے، وہیں ریا کے بھائی شووک اور منشیات فروش بست پریہار کی ضمانت کورٹ نے مسترد کردی ہے۔

سشانت کے اسٹاف مینجر سموئل مرنڈا کو بھی ضمانت مل گئی ہے، این سی بی نے کہا کہ جنہیں کورٹ نے ضمانت دی ہے وہ اس کے خلاف اپیل کریں گی۔

سشانت کیس: ریا چکرورتی کو مشروط ضمانت

ریا کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ ریا کو پاسپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے وہیں انہیں ممبئی سے باہر جانے پر اجازت لینی ہوں گی، اور جب بھی انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا، انہیں حاضر رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ریا کو این سی بی نے 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ریا پر سشانت سنگھ راجپوت کے لیے ڈرگس کی خرید و فروخت کرنے کا الزام ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.