لداخ کے وادی گلوان میں پیش آئے بھارت چین مابین سرحدی تنازعہ کے تعلق سے راہل گاندھی حکومت کو مسلسل ہدف تنقید بناتے آرہے ہیں لیکن اس مرتبہ راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت کے اس بیان کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے، جس میں موہن بھاگوت نے کہاتھا کہ' چین نے بھارت کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن بھارتی افواج نے انہیں منہ توڑ جواب دیا، جس کے سبب چینی افواج گھبرا گئی'۔
بھاگوت کے اس بیان پر راہل نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ' موہن بھاگوت اس معاملے کے پس پردہ حقیقت سے بخوبی واقف ہیں، لیکن سچ کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں'۔
راہل گاندھی نے مزید اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کرکے کہاکہ' آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت اس معاملے کی حقیقت سے واقف ہیں، لیکن سچ کہنے سے وہ ڈرتے ہیں' راہل نے بھارت- چین سرحدی معاملے کے تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ' چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہے'۔
مزید پڑھیں:
سی اے اے پر مسلمانوں کو گمراہ کیا گیا: موہن بھاگوت
واضح رہے کہ' وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے آر ایس ایس پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے چین کے تعلق سے یہ بیان دیا تھا۔ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کیسے چین بھارت کے علاقے میں غیر قانونی قبضہ کررہا ہے۔ چین کے اس رویہ سے ہر کوئی واقف ہے۔ چین کے کئی ملک جیسے تائیوان، ویتنام، یو ایس جاپان اور بھارت کے ساتھ لڑرہا ہے۔ لیکن بھارت کے ردعمل سے چین گھبراگیا ہے۔