ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا آخری مرحلہ سرینگر میں شروع

سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا شروع ہوچکی ہے اور آج اس پد یاترا کا اختتام بھی سرینگر میں ہوگا۔ آئندہ کل راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے جس میں ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ Bharat Jodo Yatra last leg begin in Srinagar

بھارت جوڑو یاترا کا آخری مرحلہ سرینگر میں شروع

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 10:50 AM IST

Updated : Jan 29, 2023, 2:15 PM IST

بھارت جوڑو یاترا کا آخری مرحلہ سرینگر میں شروع

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اختتام پزیر ہوگی۔ اس دوران یاترا سرینگر کے مضافات پانتھ چوک سے شروع ہو گی۔ سرینگر میں منفی درجہ حراست اور چلہ کلاں کی شدید سردی کے باوجود بھی راہل گاندھی نے سفید ٹی شیٹ پہن لی ہے جبکہ دیگر یاتری گرم ملبوسات میں ڈھکے ہوئے ہیں۔ یاترا کا یہ آخری مرحلہ اتوار کی صبح دس بجے سے شروع ہو کر حساس علاقے بادامی باغ سے ہوتے ہوئے سنوار سے گزارا۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ کئی سینئر رہنما و کارکنان موجود تھے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے یاتر کی حفاظت کے لئے غیر معقول انتظامات کئے ہیں کیونکہ یہ پیدل یاترا سرینگر کے حساس علاقوں سے شروع ہوئی ہے۔ سرینگر انتظامیہ نے یاترا کے تحفظ کے لئے پانتھ چوک اور سنوار سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کردیا ہے اور لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوگام بائی پاس اور دیگر متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

کانگرس کے مطابق بھارت جوڑو یاترا پانتھ چوک سے گزر کر سنوار چوک میں کچھ وقفہ کے لئے روکے گی اور پھر وہاں سے آگے کی جانب روانہ ہوگی۔ گزشتہ روز بانہال سے اننت ناگ میں سیکورٹی لیپس کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے سیکورٹی میں اضافہ کیا تھا اور غیر معقول سیکورٹی انتظامات کئے تھے۔ راہل گاندھی کے ارد گرد سیکورٹی اہلکاروں کا بڑا دائرہ رہا اور کسی بھی شخص کو اس دائرے کے اندرا جانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ تقریبا 140 دنوں پر محیط راہل گاندھی نے اس یاترا میں چار ہزار سے زائد کلو میٹرز کا سفر طے کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra in Awantipora بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے روانہ
سات ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا کنیا کماری سے شروع ہوئی اور بارہ ریاستوں سے گزر کر یہ سرینگر میں اختتام پزیر ہوگی۔ سوموار کو راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے جس میں ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ اس ریلی میں کانگرس کے علاوہ 23 دیگر سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور متوقع ہے کہ ان پارٹیوں کے رہنما اس ریلی میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے راہل گاندھی کے ساتھ اس یاترا میں حصہ لیا تھا۔

Last Updated : Jan 29, 2023, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.