ETV Bharat / bharat

NEET Exam in Kota: باحجاب طالبات کو نیٹ امتحان دینے سے روکنے کی کوشش - نیٹ امتحان میں حجابی لڑکیوں کو مشکلات

کوٹہ کے مودی کالج سینٹر پر کچھ مسلم طالبات حجاب پہن کر NEET امتحان دینے پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں مین گیٹ پر ہی روک لیا اور حجاب اتارنے کے لیے کہا، تاہم بعد میں طالبات کو تحریری حلف دینے کے بعد حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔ Girls with Hijab Allowed to sit for NEET exam in Kota

Girls with Hijab allowed to sit for NEET exam in Kota
حجاب میں نیٹ کا امتحان دینے کی اجازت
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 3:06 PM IST

کوٹہ: اتوار کے روز ملک بھر میں میڈیکل میں داخلہ کے لیے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ NEET کے امتحانات ہوئے، اس دوران ملک کے مختلف مقامات سے طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں سامنے آئیں، مہاراشٹر اور راجستھان میں باحجاب طالبات کو حجاب اتارنے کو کہا گیا جبکہ کیرالہ میں ایک امتحان سینٹر پر ایک طالبہ کو انڈر گارمینٹس بھی اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ Muslim Girls Face Trouble at NEET

ویڈیو

راجستھان کے کوٹہ کے داداباری تھانہ علاقےمیں واقع مودی کالج میں مسلم طالبات کو احجاب اتارنے کو کہا گیا، یہاں چار مسلم طالبات حجاب پہن کر امتحان دینے پہنچی تھیں جہاں پولیس نے انہیں گیٹ پر روکا لیکن لڑکیوں نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے طالبات کو سمجھانے کی کوشش اور ڈریس کوڈ کا حوالہ دیا، لیکن طالبات حجاب پہن کر امتحان دینے کے لیے اصرار کرنے لگیں، بعد ازاں ان سے تحریر حلف لینے کے بعد انہیں امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ Girls with Hijab Allowed to sit for NEET exam in Kota

مزید پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق باحجاب طالبات کو مین گیٹ پر ہی روکا گیا۔ طویل بحث کے بعد آبزرور کو بلایا گیا، آبزرور نے ان سے تحریری حلف لیا کہ اگر امتحان کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو وہ خود اس کے لیے ذمہ دارد ہوں گی۔ طالبات نے یہ بات تحریری طور پر دی جس کے بعد انہیں امتحان میں داخل ہونے کی اجازت دے گئی۔ اس حلف نامے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ امتحان دینے کے بعد اگر نتیجہ یا اس سے متعلقہ کوئی مسئلہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار وہ خود(طالبات) ہوں گی۔ یہ پورا فیصلہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا ہوگا۔

بتادیں کہ قواعد کے تحت NEET امتحان کے دوران، طلباء پوری آستین والے کپڑے پہن کر بھی نہیں آسکتے۔ جو طالبات یا لڑکیاں فُل آستین کے کپڑے پہن کر آتی ہیں ان کی آستینیں کاٹ دی جاتی ہیں۔ کنڈلی، بالی، گھڑی اور دیگر تمام سامان اتار لیا جاتا ہے، لیکن کوٹہ میں پہلی بار ایسا دیکھا گیا کہ چند لڑکیاں حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.