ETV Bharat / bharat

رانچی میں کشمیری نوجوانوں پر حملہ، ملزمین کی تلاش جاری

رانچی کے ڈورانڈا تھانہ علاقے میں چار کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ نوجوانوں نے ڈورانڈا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 7:02 PM IST

Updated : Nov 11, 2021, 8:23 PM IST

کشمیری نوجونوں پر حملہ
کشمیری نوجونوں پر حملہ

رانچی کے ڈورانڈا تھانہ علاقے میں چار کشمیری نوجوانوں پر چند مسلح مقامی لوگوں نے حملہ کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان کشمیری نوجوانوں پر پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اسی دوران ان سے مارپیٹ بھی کی گئی۔

ڈورانڈا تھانہ انچارج رمیش کمار سنگھ نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کی شکایت کے بعد ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

شہر چھوڑنے کی دھمکی

بلال احمد، صابر احمد، وسیم احمد اور ایک دیگر کشمیری نوجوان پر کچھ مقامی لوگوں نے حملہ کیا۔ یہ نوجوان ہاتھی خانہ ڈورنڈہ میں مقیم ہیں۔ ان کشمیری نوجوانوں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکی دی گئی کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں ورنہ نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

کشمیری نوجوانوں نے اس معاملے کو لے کر ڈورانڈا پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی ہے۔ کشمیر کے رہائشی بلال احمد نے بتایا کہ وہ 20 سال سے ڈورانڈا کے علاقے میں کرائے کے مکان پر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں کشمیر سے اونی کپڑے لا کر رانچی میں فروخت کرتے ہیں، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے کچھ مقامی لوگ انہیں روز دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی حملہ کیا گیا۔

کشمیری نوجوانوں نے بتایا کہ جمعرات کو بھی سونو نام کے ایک نوجوان نے اسلحہ کے ساتھ ان پر حملہ کیا۔ اس دوران انہیں پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے، اس کے باجود ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ تاہم کچھ مقامی لوگوں نے انہیں بچا لیا۔ حملہ کے واقعے کے بعد تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیری طلبا کے ساتھ بدسلوکی پرعمر عبداللہ کی وکلا اور یوپی پولیس پر تنقید

ڈورنڈہ پولیس اسٹیشن انچارج رمیش کمار سنگھ نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کی شکایت کے بعد ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Last Updated : Nov 11, 2021, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.