ETV Bharat / bharat

فوجی سربراہ ایم ایم نروانے نے ایل او سی کا دورہ کیا - ایل او سی

لائن آف کنٹرول پر تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے دوران وہاں تعینات فوجی کمانڈروں نے انہیں موجودہ صورتحال اور دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ایم ایم ناروانے
ایم ایم ناروانے
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 7:02 PM IST

جموں: فوجی سربراہ ایم ایم نروانے نے وائٹ نائٹ کارپس کے فرنٹ علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وہاں تعینات فوجی کمانڈروں نے انہیں موجودہ صورتحال اور دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ایک فوجی ترجمان نے یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'فوجی سربراہ ایم ایم ناروانے نے وائٹ نائٹ کارپس کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی'۔

بتادیں کہ موصوف فوجی سربراہ پیر کے روز دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے۔

ان کا یہ دورہ ایل او سی اس وقت ہورہا ہے جب پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ نو دنوں سے جاری ہے۔

ان جھڑپوں میں دو جے سی اوز سمیت 9 فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف نے وادی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

میں ڈھر نار خاص جنگلوں میں چھپے ان جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے پیرا کمانڈوز، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 19, 2021, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.