ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کشمیر میں تمام سیکولر جماعتیں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گی، وقار رسول - جموں کشمیر کے لوگوں کو بھارت جوڑو یاترا کا انتظار

وقار رسول نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی بھارت جورو یاترا کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ جموں وکشمیر کی تمام سیکولر پارٹیاں اس یاترا میں شرکت کریں گی۔Waqar Rasool On Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:45 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا میں جموں وکشمیر کی تمام سیکولر سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی تاہم فرقہ پرست جماعتیں اس سے دور ہی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس یاترا کا انتظار کر رہے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔Waqar Rasool Says All Kashmiri secular parties will join Bharat Jodo Yatra

انہوں نے کہا کہ'جموں وکشمیر کے لوگ بھارت جوڑو یاترا کا انتظار کر رہے ہیں۔' ان کا کہنا تھا، 'ہم اس میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ، ملک سے نفرت دور کرنے کے مطالبوں کے علاوہ ریاستی درجے کی بحالی اور فوری انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔'

وقار رسول نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی اس یاترا کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'سیکولر جماعتیں اس یاترا میں حصہ لیں گی لیکن فرقہ پرست جماعتیں دور ہی رہیں گی۔'انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے اور ہم اس یاترا سے اس نفرت کا صفایا کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

Bharat Jodo Yatra راہل کی سکیورٹی میں کوتاہی معاملے میں کانگریس نے وزیر داخلہ کو خط لکھا

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.