احمد آباد: یکم فروری کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایسے میں احمد آباد کرائم برانچ نے چار کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے۔ ایسے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ احمدآباد کرائم برانچ نے اسٹیڈیم کے پاس سے انہیں گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور سٹی ٹریفک پولیس نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نریندرمودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ میچ کے حوالے سے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں امید ظاہر کی ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ میچ دیکھنے آئیں گے۔ میچ کے ٹکٹس آن لائن اور آف لائن دستیاب ہوں گے جبکہ پارکنگ کے لیے ایک آن لائن بکنگ سسٹم بھی بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے میچ کے ایک دن قبل ایک نوٹس جاری کیا جائے گا، جس میں ممنوعہ پارکنگ اور ممنوعہ راستوں کا اعلان کیا جائے گا۔ میچ کیلئے اب تک 60 ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ پانچ کشمیری نوجوان کیرالہ میں گرفتار
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نریندر مودی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دیکھنے والوں کی گاڑی اور پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کرکٹ کے شائقین دور دور سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن پارکنگ کی تنگی کی وجہ سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اس لئے اس مرتبہ انتظامیہ نے پارکنگ کا عمدہ نظم کیا ہے۔