ETV Bharat / bharat

Chant Religious Slogans In Indore اندور میں نابالغ بچے کو برہنہ کرکے پیٹنے اور جے شری رام کے نعرے لگوانے کا معاملہ - پاکستان مردہ آباد

ضلع اندور میں ایک نابالغ بچے کے ساتھ زبردستی مبینہ طور پر پاکستان مردہ آباد اور جے شری رام کے نعرے لگوانے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس دوران بچے کو برہنہ کرکے بے رحمی سے زد وکوب بھی کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور لوگوں سے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔ Boy forced to chant religious slogans

نابالغ بچے کو برہنہ کرکے مارا پیٹا گیا
نابالغ بچے کو برہنہ کرکے مارا پیٹا گیا
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 12:16 PM IST

Updated : Apr 15, 2023, 12:05 PM IST

اندور میں نابالغ بچے کو برہنہ کرکے پیٹنے اور جے شری رام کے نعرے لگوانے کا معاملہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 12 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے مبینہ طور پر زد و کوب کیا گیا اور مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ ملزمان بھی نابالغ ہیں جنہوں نے متاثرہ بچے کے زبردستی کپڑے اتارے اور اس کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ اس دوران ملزمان نے متاثرہ سے مبینہ طور پر پاکستان مردہ آباد اور جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف اغوا سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، نیز عوام کو بچے کے ساتھ تشدد کا ویڈیو کو وائرل نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واقعہ اندور کے نیپانیا علاقہ کا ہے جو لسوڈیا تھانہ علاقہ کے تحت آتا ہے۔ متاثرہ کے بیان کے مطابق وہ اسٹار اسکوائر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ملزمان اس کے پاس آئے اور اسے بتایا کہ بائی پاس کے قریب کھلونے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ملزمان بچے کو کھلونے دلانے کے بہانے مہالکشمی نگر لے گئے اور انہیں مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ متاثرہ کسی طرح وہاں سے فرار ہوا اور اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کے خلاف اغوا سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے متاثرہ کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ کو لے کر علاقے میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ : مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا

ڈی سی پی سورج ورما نے کہا کہ ملزمان اور متاثرہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ دونوں نابالغ ہیں۔ متاثرہ کو غوا کرکے ایک سنسان علاقے میں لے جانے کے بعد اس کو مارا پیٹا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

Last Updated : Apr 15, 2023, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.