انتقال سے ایک روز قبل مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری سے آخری گفتگو - Mukhtar Ansari Last Conversation - MUKHTAR ANSARI LAST CONVERSATION
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Mar 31, 2024, 12:10 PM IST
حیدرآباد: سابق روکن اسمبلی مختار انصاری کا 28 مارچ بروز جمعرات کو باندہ جیل میں انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ 19 سال سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند تھے۔ مختار انصاری کی موت کے بعد عدالت میں جمع کرایا گیا ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو مختار انصاری اپنے فرزند عمر سے بات چیت کر رہے ہیں۔ جس میں وہ جیل انتظامیہ پر ’سلو پوائزن‘ دینے اور ان کے قتل کی سازش رچنے کا بھی الزام عائد کیا۔ آڈیو میں مختار انصاری بہت دھیمی آواز میں بات کررہے ہیں جس سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ انتہائی کمزور ہیں۔ دراصل مختار انصاری کے انتقال سے دو روز قبل بھی علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا جہاں انھیں آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد ہی انھیں دوبارہ ہاسپٹل سے جیل منتقل کردیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے فرزند عمر سے فون پر بات چیت کی۔